جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

خیبر: خودکش حملہ آوروں نے 8 کلو بارودی مواد والی جیکٹس استعمال کیں، بم ڈسپوزل یونٹ

بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبر میں آج ہونے والے دھماکے میں دو خودکش حملہ آوروں نے 7 سے 8 کلو وزنی بارودی مواد سے بھری جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ 

بم ڈسپوزل یونٹ نے تحصیل باڑا کے کمپاؤنڈ میں دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے۔

خیبر کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں کا خود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا، 2 خود کش حملہ آور مارے گئے واقعے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی سے بارود نہیں ملا، گاڑی کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

بم ڈسپول یونٹ کا کہنا ہے کہ دو خوکش حملہ آوروں نے دھماکے کیے، دھماکے کی جگہ سے دستی بم کے ٹکڑے بھی برآمد ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.