خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔
فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منتظر شاہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، شہید حوالدار کا تعلق ضلع صوابی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.