بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

خیبر: تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔ 

ایس ایچ او گل ولی کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے۔ 

اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خودکش حملہ آور مسجد میں پناہ لیے ہوئے ہے، اسے پکڑنے کے لیے جیسے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او مسجد کے اندر داخل ہوئے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ 

دھماکے میں مسجد کی عمارت شہید ہوگئی، جبکہ اسکے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.