جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

خیبر: باڑہ بازار میں دھماکا اور فائرنگ، 8 افراد زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازارمیں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ہے، دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

خیبر پولیس کا کہنا ہے کہ باڑہ بازارمیں دھماکے کی جگہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.