بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختون خوا: پہلے مرحلے کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ختم

خیبرپختون خوا میں پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہوگئی، خواتین کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچی۔

کرک میں پولنگ اسٹیشن دبلی لواغر میں بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی، جلتا بیلٹ پیپر، بیلٹ باکس میں ڈالنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

پشاور میں دولہا اپنے ولیمے والے دن ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں بھی بڑے انتخابی معرکے میں سٹی میئر کے لیے پولنگ ہوئی۔

ڈی آئی خان میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام میں کڑے مقابلے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.