بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا: 5 قومی اسمبلی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 5 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی درست ہونے کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان پر تمام 6 امیدواروں اور  این اے 24 چارسدہ پر تمام 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق این اے 31 پشاور اور این اے 45 کرم سے ایک ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 31 پر 10 میں 9 جبکہ این اے 45 سے 17 میں سے 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.