خیبرپختونخوا پولیس نے چیکنگ نظام بہتر بنانے کے لیے پولیس فورس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں سے مقابلے کے لیے فورس کو جدید اسلحہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے وفاق سے 13 ماہر آفیسر بھی مانگ لیے ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں 30 جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
Comments are closed.