اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

خیبرپختونخوا: نگراں کابینہ کیلئے غور شروع

خیبر پختون خوا کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان کے منصب سنبھالنے کے بعد  کابینہ کے لیے غور شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق بیوروکریٹس، سابق ججز اور سوشل سیکٹر سمیت متعدد افراد کے ناموں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے دیے گئے نام نگراں کابینہ میں شامل ہوں گے۔

اعظم خان نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے نام پر اتفاق کے وقت وزراء سے متعلق ہم آہنگی پر بھی بات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد اعظم خان نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا منصب سنبھالا تھا۔

اس موقع پر انہیں وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.