محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کل سے عاشورہ تک تمام اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
مشیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ریاض انور نے عاشورہ محرم کے دوران اسپتالوں میں عملے کی چھٹیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ کل سے عاشورہ تک تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، یہ فیصلہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بڑھتے واقعات کے مطابق کیا گیا ہے۔
مشیر صحت نے مزید کہا کہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور طبی عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائے، بصورت دیگر کوتاہی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈاکٹر ریاض انور نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں کے سربراہان اسٹاک میں ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں، عاشورہ پر تمام اسپتالوں کے انتظامات کی مانیٹرنگ خود کروں گا۔
Comments are closed.