خیبرپختونخوا میں بھی افسران کے غیرمعمولی تبادلے، دو چیف سیکریٹریز آٹھ ماہ سے بھی کم عرصہ اپنے عہدوں پر فائز رہ پائے۔
محکمہ محنت، تعلیم اور اطلاعات کے چار چار سیکریٹریز بدلے گئے۔ ڈھائی سال میں تین آئی جیز بھی تبدیل ہوئے۔
صوبے میں گریڈ اٹھارہ، انیس اور بیس کی درجنوں اسامیاں اب بھی خالی ہیں۔
علاوہ ازیں بلوچستان میں بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کی خاتون بیورو کریٹ کا ایک ماہ میں 4 مرتبہ تبادلہ کیا گیا، فریدہ ترین کا 11 فروری سے 16 مارچ تک 4 جگہوں پر تبادلہ ہوا۔
Comments are closed.