خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 3 افراد انتقال کر گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 420 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 298 کیسز رپورٹ ہوئے اور صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ41 ہزار 925 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے231 مریض صحت یاب ہوئے۔ جبکہ صوبے میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 962 ہوگئی ہے۔
پشاور شہر میں کورونا وائرس سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ شہر میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 2148 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید89 افراد متاثر ہوئے۔ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد52 ہزار88 ہوگئی اور صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار311 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
Comments are closed.