خیبر پختون خوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کو مستقل چلانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔
خیبرپختون خوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور سے جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام کو مستقل چلانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام کو مستقل چلانے کے لیے قانون صوبائی کابینہ اجلاس میں پاس کیا گیا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قانون سازی کے تحت صحت کارڈ پروگرام کو کوئی ختم نہیں کر سکے گا، رمضان المبارک کے بعد یہ قانون اسمبلی سے بھی پاس کیا جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں صحت کارڈ پروگرام کا تحفظ دیا جائےگا، صحت کارڈ سیاسی پروگرام نہیں، نہ اسےعمران خان کے نام سے منسوب کیا گیا۔
Comments are closed.