محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کوفوج کی تعیناتی سے متعلق درخواست کردی۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اپنے مراسلے میں صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے، حکومت کے تمام شعبے کورونا کے سدباب کے لیے مصروف عمل ہیں۔
خیبرپختونخواحکومت نے اپنے مراسلے میں کہا کہ صوبہ کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مزید مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.