خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کرلی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ متنازع زمین پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، تنازع کے خاتمے کیلئے لینڈ کمیشن نے گزشتہ ماہ دو مرتبہ ضلع کرم کا دورہ کیا۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ لینڈ کمیشن کا رواں ہفتے تیسرا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے کرم کے عوام سے اپیل کی ہے کہ تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو سے 30 رکنی جرگہ بھی کرم منتقل ہوگیا ہے۔
Comments are closed.