خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی ترجمان پی پی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، ناظمین اور بلدیاتی ارکان نے رابطے کیے۔
ترجمان پی پی پشاور امجد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کی خواہش سے قیادت کو آگاہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیشتر پی ٹی آئی رہنما جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، قیادت سوچ کر فیصلہ کرے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے لیے پیپلز پارٹی میں بھی جگہ نہیں۔
Comments are closed.