بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وقت نے آج ثابت کر دیا پچھلے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جے یو آئی کے لوگوں پر کبھی کرپشن کے الزامات نہیں لگے۔

محمود جان نے کہا کہ جن کو بلے نے عزت دی ہے، وہ چند روپوں اور مقاصد کیلئے بک گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ان سے ہزار گنا کرپٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آگےجانے دو ہم ان سے اچھا ملک چلائیں گے، 23مارچ کے مارچ کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، کسی جماعت کو روکنا، کنٹرول کرنا یہ چیزیں دم توڑ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔

نور عالم نے کہا کہ شکست ان کی وجہ سے نہیں،اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی،امیدواروں کے انتخاب کے لیے مشورہ ہی نہیں کیا گیا۔

میئر پشاور کے سب سے بڑے مقابلے میں اب تک جے یو آئی ایف کے زبیر علی سب سے آگے ہیں۔

پشاور سٹی کونسل کے 521 میں سے 515 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابقمئیر سٹی کونسل کی نشست پر جے یو آئی ف کے امیدوار نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

جے یو آئی ف کے امیدوار زبیر علی 62 ہزار 388 ووٹ لے کر آگے ، جبکہ پی ٹی آئی کے محمد رضوان 50 ہزار 659 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اے این پی کے شیر رحمان 49 ہزار 596 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدوار ارباب زرک خان 45958 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ 6 پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی ، جس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.