خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور نے سیکریٹری ہوم کے نام ہوائی فائرنگ پر پابندی کا مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع اور 5 سٹی میئر کے الیکشن کے لیے 19 دسمبر 2021ء کو پولنگ ہونی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نتائج کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.