بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا بجٹ کو انوکھا نام دے دیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت نے آنے والے بجٹ کو ’خود دار بجٹ‘ کا نام دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی بجٹ وائٹ پیپر پر خوددار کے لفظ کی چھپائی کرائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے حجم کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کے لیے 4 سو 47 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کی پینشن کے لیے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.