خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں شہید ہونے والے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں لے جایا جائے گا۔
شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
نائب صوبیدار حضرت گل شہید اور سپاہی نذیر اللّٰہ محسود شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔
دونوں اہلکار باڑہ میں گاڑی پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.