خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کے اراکین پر بھی پیٹرول کے استعمال میں 35 فیصد کٹوتی کردی۔
محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق وزراء، وزیراعلیٰ کے مشیر اور معاون خصوصی کو حکومتی احکامات پرعمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
ریسکیو، پولیس موبائلز اور اسپتال پر پیٹرول کی مد میں 35 فیصد کٹوتی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔
سرکاری محکموں کے تیل پر 35 فیصد کٹ سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔
Comments are closed.