خیبرپختون خوا کی پی ٹی آئی حکومت نے مردان اور چارسدہ کے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو طلب کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صوبے میں 400 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈیز پولیس کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول میں انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تعیناتی پر پی ڈی ایم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.