صوبہ خیبر پختون خوا کے اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسز (ڈی ایچ اوز) کو کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
خیبر پختو نخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق تمام اسپتال مشتبہ مریض کی صورت میں فوری محکمے کو رپورٹ کریں گے اور کانگو مریض کے لیے الگ آئسولیشن وارڈ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔
محکمۂ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق اسپتال عملے اور مریضوں کو حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی دی جائے گی، تربیت یافتہ عملے کی میڈیکل وارڈز میں ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔
محکمۂ صحت کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کانگو کے حوالے سے صورتِ حال کنٹرول میں ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کانگو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق اگست تک خیبر پختون خوا میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
Comments are closed.