خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے لالہ چنہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے والد اور بیوی کو قتل کر دیا، جبکہ مکان میں اپنے بچوں کو یرغمال بنالیا، بعد میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ضلع خیبر کے علاقے میں 1 شخص نے فائرنگ کر کے اپنے والد اور بیوی کو قتل کر دیا، بعد میں اپنے 5 بچوں کو مکان کے کمرے میں یرغمال بنا لیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس نے مکان کا محاصرہ کر کے 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچوں کو باحفاظت ملزم سے چھڑا لیا اور ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مقتولین کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.