
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ خوش آئند بات ہے ایک ادارہ آئین کے مطابق عمل کی بات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کو سیاسی معاملات میں دھکیلنا جمہوریت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیساکھیوں کی سیاست نے ملک کو اندرونی و بیرونی مشکلات سے دوچار کیا ہے۔
اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ عمران خان کو مسلط کرنے سے سیاست اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.