white girl looking for asian south american brides free cupid dating site kenyancupid.com login lazi siquijor philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خوشی ہے کہ اب 10 نمبر شرٹ شاہین پہنیں گے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کے  نام و نمبر کی جرسی شاہین شاہ پہنیں گے جس پر انہیں فخر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں مِس کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میں نے اس قمیص کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا،  مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے۔‘

انہوں نے لکھا کہ خوشی ہے یہ شرٹ اب شاہین آفریدی زیب تن کریں گے جو حقیقتاً  اس کے حقدار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

سابق کپتان نے لکھا کہ شاہین میں آپ کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں ، بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔

اس سے قبل شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ  اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔ 

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ’آفریدی‘ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنا کرتے تھے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے شاہین آفریدی کا رشتہ طے ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی۔

شاہد آفریدی سے ایک خصوصی انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ پچھلے دنوں آپ کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کیا وہ طے ہوگیا؟ کیا شاہین شاہ آفریدی آپ کے داماد بنیں گے؟

شاہد آفریدی نے پہلے تو الحمداللہ کہا اور پھر دوسرے سوال کے جواب میں انشاءاللہ کہتے ہوئے اس نئے رشتے کی تصدیق کی۔

شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.