جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے کہا ہے کہ خوشی ہے ٹیم کےلیے بیٹ سے بھی کردار ادا کیا۔
پاکستان کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تبریز شمسی نے کہا کہ اندازہ تھا کہ ہمارے پاس گیندیں ہیں، بس وکٹ پر رکنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلان یہی تھا کہ گیند کی راہ میں بیٹ لائیں، رنز بن جائیں گے، میں پہلی بار بیٹنگ کی وجہ سے پریس کانفرنس کررہا۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ ٹیم کے لیے بیٹ سے بھی کردار ادا کیا، جتنا اچھا بال آج نظر آ رہا تھا ایسا پہلے کبھی نظر نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹنگ کے لیے آ رہا تھا تو گھبرایا ہوا تھا مگر جب پچ پر آیا تو سب ٹھیک تھا۔
تبریز شمسی نے یہ بھی کہا کہ چنئی کے کراؤڈ نے دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا، ہمارے فاسٹ بولرز بھی کافی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔
Comments are closed.