منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، ایسے امور جو امریکا، خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس ہفتے جدہ اور ریاض کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے عافیہ صدیقی کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.