پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب خوشامدیوں کی بھیڑ بڑھ جائے تو حکمرانوں کے اقتدار کا آخری وقت ہوتا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے 4 سال سے حساب دے رہے ہیں، یہ بھی تو حساب دیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آپ اس ایوان کو عزت نہیں دیں گے تو آپ کا اقتدار منہ کے بل گر جائے گا۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج بھی آپ کے ارکان کو فون جارہے ہیں کہ فنانس بل پر ووٹ دیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جب یہ ضرورت پڑ جائے کہ لڑائی میں بڑے بھائی کو بلانا پڑجائے تو معافی مانگ کر گھر چلے جانا چاہیے۔
Comments are closed.