اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

خوشاب: 1 شخص کی بیٹی اور پڑوسن کو قتل کر کے خودکشی

پنجاب کے شہر خوشاب کے محلہ بدلی والا میں ایک شخص نے بیٹی اور پڑوسن کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لے لی۔

خوشاب پولیس کے مطابق عمر گوندل نامی شخص نے اپنی 9 سال کی بیٹی اور پڑوسن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

قتل کی وارادت انجام دینے کے بعد ملزم نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملتانی چوک کے قریب 18 سال کی لڑکی کا مبینہ قتل کیا گیا ہے، لڑکی کو گلا دباکر قتل کیا گیا۔

تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

خوشاب پولیس قتل و خودکشی کے اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.