خوشاب میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا، تمام افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
خوشاب میں سندرال روڈ پر دھپ سڑی کے قریب عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق پہلے سے موجود گھات لگائے ہوئے کار سواروں نے عدالت جانے والے ان افراد پر فائرنگ کی، جو واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق پٹھان گروپ اور یعقوب گروپ میں پرانی دشمنی تھی، جس کی بنیاد پر پٹھان گروپ نے یعقوب گروپ کے4 افراد کو قتل کیا ہے۔
آر پی او سرگودھا اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.