خوشاب کے نواحی گاؤں میں لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل جوہر آباد کے علاقے میں واقعہ 26 جولائی کو پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم ذیشان کے بھائی کے ساتھ رشتے کی بات چل رہی تھی۔
ملزم گھر والوں سے ملوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور ڈیرے پر لے جا کر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بناکر وائرل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.