پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف اور خورشید شاہ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خورشید شاہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ بھی گئے۔
پی پی رہنما نے اس موقع پر سیاسی صورتحال پر پی ڈی ایم سربراہ سے مشاورت کی۔
دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان نے خورشید شاہ کو نیب حراست سے رہائی پر مبارک باد دی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.