پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔
سید خورشید شاہ نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
خورشید شاہ نے اے این پی، جے یو آئی، مسلم لیگ نون، بی این پی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کیئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہخورشید شاہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
Comments are closed.