وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران سپریم کورٹ کا جج بن کر مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم فائز علی کو گرفتار کیا، ملزم نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے عوام سے پیسے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے متعدد سرکاری افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا، ملزم نے حکومتی نمائندوں کو بھی دھوکا دہی سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی مقدمہ زیر تفتیش ہے۔
Comments are closed.