پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی نے ایف آئی اے کی جانب سے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اعظم سواتی نے درخواست میں ازخود نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور ان پر پوتیوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔
اعظم سواتی نے اپنی درخواست میں کہا کہ میں عملی طور پر مرچکا ہوں، دین میں خودکشی حرام ہے اس لیے زندہ ہوں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل نے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کرکے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔
رہائی کے بعد اعظم سواتی نے اپنے اوپر دوران حراست مبینہ تشدد کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.