جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خاتون شاری بلوچ کا تعلق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ طبعیات سے تھا، اس نے 2018 میں داخلہ لیا تھا۔
خاتون کا شوہر ڈاکٹر ہیبتان بشیر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ سے ماسٹرز کررہا تھا اور ڈینٹسٹ تھا۔
یہ بلوچستان کے طلبہ کا بیج تھا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو یو ایس ایڈ نے فنڈنگ کی تھی جس میں ماہانہ وظیفہ کے ساتھ قریب چار ستاروں (فور اسٹار) والے ہوٹل میں رہائش بھی شامل تھی۔
گزشتہ ماہ ہونے والی پکنک میں حملہ آور خاتون کے ساتھ ان کے شوہر ڈاکٹر ہیبتان بھی تھے، جو اس وقت نارمل تھے۔
ساتھی طلبہ کے مطابق ڈاکٹر ہیبتان باقاعدگی سے کلاسیں لیتے تھے۔
Comments are closed.