اپنی جان کو داؤ پر لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی جانب بچانے والے سیکیورٹی گارڈ کو لڑکی کے ہی اہلِ خانہ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنادیا گیا۔
چین کے جیلن صوبے میں ایک اسپتال کی چوتھی منزل سے ایک لڑکی نے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی، عین اسی وقت کو ین نامی سیکیورٹی گارڈ اپنی جان داؤ پر لگا کر زمین پر آتی لڑکی کے عین نیچے آگیا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی۔
اس کی یہ کوشش کامیاب رہی اور لڑکی کی جان بچ گئی، اسے چوٹیں آئیں جبکہ اسے کچھ ہی دن میں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا، لیکن اس سیکیورٹی گارڈ کی قسمت ایسی نہ تھی۔
سیکیورٹی گارڈ کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا جس کے باعث وہ بستر سے نہ اٹھ سکا جبکہ ڈاکٹرز نے اس کے مکمل مفلوج ہونے کے امکان کو بھی ابھی تک خارج نہیں کیا۔
کو ین کے اہلِ خانہ نے صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے سیکیوٹی کمپنی سے مدد کی اپیل کی لیکن کمپنی نے اس کی اپیل مسترد کردی جبکہ اس کے اہلِ خانہ کے پاس قانونی چارہ جوئی کےلیے وکیل کرنے کی بھی رقم نہیں۔
یہی نہیں بلکہ کو ین کے اہلِ خانہ کو اس وقت زبردست صدمہ پہنچا جب مدد مانگنے کیلئے رابطہ کرنے پر الٹا لڑکی کے گھر والوں نے ہی سیکیورٹی گارڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں برا بھلا کہہ کر واپس بھیج دیا۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کے اس کارنامے کو سراہا جارہا ہے جبکہ لڑکی اور اسکے اہلِ خانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Comments are closed.