منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو! ناصر شاہ کا پرویز الہٰی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تبصرہ

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام سیاستدانوں سے لڑائی کر بیٹھے ہیں۔ 

کراچی سے جاری اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اب پرویز الہٰی اپنے بھائی سے لڑائی کے بعد عمران خان کے ساتھ بیٹھ گئے۔ انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اب خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوان رہنما بلاول بھٹو کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.