آج سے ایک صدی قبل تک سواری کے لیے استعمال کیا جانے والا جانور گھوڑا تھا، گھڑسواری کی باقاعدہ تربیت ہوتی تھی، لوگ گھوڑا رکھنے پر فخر محسوس کرتے تھے۔
وقت بدلا، زمانہ بدلا، گھوڑوں کی جگہ گاڑیوں نے لے لی لیکن رئیس و امرا آج بھی گھوڑے پالتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سیاہ رنگ کے گھوڑے کسی خوبصورت ترین ساحل پر قطار در قطار چل رہے ہیں۔
صارف نے کیپشن دیا کہ یہ ریس میں دوڑنے والے گھوڑے ہیں جو اب ریٹائر ہوچکے ہیں اور سمندر کنارے اپنی زندگی بہترین طریقے سے گزار رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنت نظیر یہ قطعہ ارض ’نیہی سُمبا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جو انڈونیشیا میں واقع ہے۔
مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی گھوڑے تیز دھوپ میں نیلگوں پانی والے ساحل پر خراماں خراماں چل رہے ہیں۔
Comments are closed.