بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم مقرر

توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد سینیئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے۔

نئے وزیراعظم کے انتخاب تک خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے دستخط کرکے سمری بھجوا دی ہے۔

دوسری جانب سردار تنویر الیاس نے آج سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر نے کا اعلان کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو مظفرآباد کی ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔

تنویر الیاس کو گزشتہ روز آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل بینچ نے توہین عدالت کیس میں وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل قرار دیا تھا اور  غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے۔

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.