متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اور پی ٹی آئی سے متعلق اہم انکشافات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سہیل منصور آج اسلام آباد پہنچیں گے، خواجہ سہیل منصور اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خواجہ سہیل نے سندھ سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائےتھے۔
رہنما ایم کیو ایم خواجہ سہیل منصور پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔
فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث سندھ سے سینیٹ کی نشست خالی ہوئی تھی، جس پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ نثار کھوڑو کے حق میں دستبردار ہونے سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔
Comments are closed.