ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

خواجہ سعد رفیق کا ایم ایل 1 منصوبے کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھانے کا اعلان

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مین لائن (ایم ایل)1 منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں کراچی پورٹ ٹرمینل سے پپری یارڈ تک کنکٹیویٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے، جسے ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے کے پیداواری یونٹس کو منافع بخش بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے، پرائیویٹ انویسٹر کو بھی پیداواری یونٹس میں شمولیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کو ریونیو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے کمپنیوں کو پرائیویٹ پروجیکٹس سے بھی بزنس حاصل کر کے ریونیو بڑھانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.