متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی سینیٹ الیکشن کے دوران ’پاوری‘ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر خواجہ اظہار الحسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آج کل کے مقبول ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے گرما گرم ماحول میں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں خواجہ اظہار الحسن کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ سینیٹ الیکشن کی تیاری ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘
نوجوان لڑکی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.