پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی بھی بیٹیاں ہیں، بہنیں ہیں۔ انہیں ایسے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ خواجہ آصف ماں بہن کی عزت کرنے والے شخص ہیں، ماؤں بہنوں کی عزت ہونی چاہیے۔
نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے حلقہ سے نہیں اپنے حلقے سے عوام کے ووٹ سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) ہوں، تمام لیڈروں سے کہتے ہیں کہ پہلے خود جمہوری رویہ پیدا کریں، آپ کو پالشی چاہئیں مگر ہم پالش نہیں کرتے ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے یہ بھی کہا کہ آپ کی تعلیم کا معیار کیا ہے اور یونیورسٹی پر یونیورسٹی بنا رہے ہیں، یہ بل پاس کیے، آپ نے تعلیم کا معیار دیکھا ہے اور بچوں کو کیا تعلیم دے رہے ہیں، بجلی مہنگی کر رہے ہیں مہنگائی کی کوئی بات نہیں کر رہے، دس، دس روپے روزانہ بجلی مہنگی کر رہے ہیں، بجلی مہنگی ہوگی تو کیا بجلی چوری نہیں ہوگی؟
نور عالم خان نے مزید کہا کہ مہنگائی ہے اور مہنگائی سے مشکل سے گزارا ہورہا ہے، مزدور اور زمیندار کیا کرے گا؟ ایم این اے کیا کرے گا؟ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے کہیں مہنگائی ہوگی تو لوگ رہیں گے کیسے؟
چیئرمین پی اے سی نے یہ بھی کہا کہ منشیات کی فروخت پر پھانسی ہونا چاہیے۔
Comments are closed.