وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابل میں افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح کا وفد سیکیورٹی اور دہشت گردی کے امور پر بات کرنے کے لیے کابل پہنچا ہے۔
افغان نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کو پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔
عبدالغنی برادر نے پاکستانی جیلوں میں قید افغانوں کی رہائی پر زور دیا اور طورخم، اسپن بولدک سرحدوں سے آمدورفت میں سہولت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
Comments are closed.