وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر شاعرانہ انداز میں طنز کر دیا۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے عمران خان کا نام لیے بغیر شاعرانہ انداز میں طنز کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’پرانے آرامی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں، نئے آرمی چیف سے ملاقات چاہتا ہوں، میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں‘۔
ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان بار باراسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے ہیں وہ یتیم ہوگئے ہیں انہیں گود لے لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ورکرز کو کہتے ہیں جیلیں بھرو اور خود زمان پارک میں بیٹھے ہیں۔
Comments are closed.