منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انتہائی ڈپریسڈ شخص قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتہائی ڈپریسڈ شخص قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ خدشہ ہے یہ شخص یہاں رکے گا نہیں، یہ انتہائی ڈپریسڈ شخص ہے، مصیبت یہ ہے کہ اب ان کو کوئی گود لینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت پراکسی کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، 9 مئی کو جو ان لوگوں نے کیا، اللّٰہ کے فضل سے ناکام ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ناکامی کے بعد دوبارہ یہ پلان پراکسی کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے، اس شخص کو سیاست کی زیر زبر معلوم نہیں، آرمی چیف کی تقرری پر بھی تماشا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی یتیمی تنگ کر رہی ہے، ہم پر بھی مشکل وقت آیا، ہم نے عزت آبرو سے کاٹا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کے بعد یہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کیا ہماری گورنمنٹ 14 ماہ چل سکتی تھی؟ اسمبلیاں توڑی گئیں تو ہمارے لیے آسانی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کل آئی ایم ایف کے ساتھ زوم پر جو لوگ تھے سب مفرور ہیں، ان کے خلاف ضرور اقدامات کیے جائیں گے، یہ ملک کے خلاف کھیل کھیل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.