قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نکتۂ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے معذرت کر لی۔
خواجہ آصف نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر ایوان میں معذرت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے درخواست ہے کہ میرے نامناسب لفظ کو حذف کیا جائے، وائس چانسلرز نے میرے لفظ کی مذمت ٹھیک کی ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے تجاوز کیا تھا، میری تقریر میں کرپشن پر زور تھا، کرپشن کسی بھی شعبے میں ہو اس کی بات کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے وزیر ِدفاع خواجہ آصف کے طرزِ عمل پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ آپ نے کھلے دل کا مظاہرہ کر کے نامناسب لفظ حذف کرنے کی درخواست کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مجھے ابھی تک وائس چانسلرز کا کوئی خط نہیں ملا مگر آپ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، اراکینِ پارلیمنٹ قوم کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں۔
Comments are closed.