بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین کے لیے خوش خبری، آسان فنانس اسکیم آگئی

پاکستان میں خواتین کے لیے خوش خبری، آسان فنانس اسکیم آگئی۔ جس کے بعد اب بغیر ضمانت ایک کروڑ روپے قرضہ مل سکے گا اور ٹیکس میں بھی 25 فیصد چھوٹ ملے گی۔

کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی منظور کرلی ہے جس سے نئے کاروبار کے لیے این او سیز کے چکر سے بھی آزادی مل گئی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ اور پنجاب حکومت نے پہلی بار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبے (ایس ایم ای) کے لئے پالیسی منظور کی ہے۔ اس شعبے میں 10 لاکھ سے زیادہ ادارے کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ 78 فیصد نوکریاں ایس ایم ای سیکٹر میں ہیں، ایس ایم ایز کے لیے پالیسی 5 سال کی ہوگی، 30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پیداواری سیکٹر کے لیے 10 کروڑ کے کاروبار کے لیے ٹرن اوور ٹیکس کم کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.