ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

خواتین کے شطرنج ٹورنامنٹ میں برقع پہن کر نوجوان کی شرکت

کینیا میں خواتین کے شطرنج کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے 25 سالہ نوجوان نے برقع اور چشمہ پہن کر اپنا روپ تبدیل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان نے لڑکی کا روپ دھار کر اور لڑکی کےنام سے ہی ٹورنامنٹ میں اپنی رجسٹریشن کرائی تاہم ٹورنامنٹ کے عملے کو اس کی کامیابی پر شک ہوا جس کے بعد اسے پکڑ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ابتدائی طور پر مداخلت سے ہچکچاتے ہوئے چوتھے راؤنڈ کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق چوتھے راؤنڈ کے بعد کھلاڑی کو ایک کمرے میں لے جایا گیا اور شناخت کے لیے کہا گیا جس پر اس نے حقیقت بتا دی کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور مالی پریشانی کا شکار ہے۔

ملزم نے دھوکا دہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مالی پریشانی کے باعث کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حقیقت سامنے آنے کے بعد کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا اور اس کے پوائنٹس اس کے حریفوں کو دے دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.